Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گزشتہ روز جلسے میں جو تقریر ہوئی اس پر مجھے افسوس ہے، فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز جلسے میں جو تقریر ہوئی اس پر مجھے افسوس ہے۔

 گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج یہاں آکر بہت خوشی ہورہی ہے، یہاں پر لوگوں نے اپنے ہاتھ سے بنے ہوئے شاہکاروں کی نمائش کی۔

انہوں نے کہا کہ میں سردار یاسر الیاس خان اور سردار راشد الیاس خان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ اُنہوں نے ان آرٹسٹس کو اپنا ٹیلینٹ دکھانے کا موقع فراہم کیا، سونٹورس انتظامیہ کو میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آج یہاں مالدیپ کے سفیر بھی موجود ہیں، میں ان کو بھی یہاں خوش آمدید کہتا ہوں، اس طرح کی سرگرمیوں سے ملک کا مثبت چہرہ عالمی سطح پر اجاگر ہوتا ہے، اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد مسلسل ہونا چاہیے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ گزشتہ روز جلسے میں جو تقریر ہوئی اس پر مجھے افسوس ہے، کل پشتون کلچر کی تحقیر کی گئی، کل علی امین گنڈاپور نے بڑھکیں ماریں، کل کی تقریر سے ثابت ہوگیا کہ علیمہ خان درست کہہ رہی تھیں کہ یہ چاہتے ہی نہیں ہیں بانی چیئرمین پی ٹی آئی رہا ہوں، املاک کو نقصان پہنچایا گیا، یہ پھر سے 9 مئی کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں