Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تحریک انصاف آج تک 9 مئی سے نہیں سیکھی، شیری رحمان

پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف آج تک 9 مئی سے نہیں سیکھی۔

پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی دھمکی آمیز تقاریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے جلسے میں اداروں اور عدلیہ کو دھمکیاں قابل مذمت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا تحریک انصاف چاہتی ہے انصاف کا نظام جلسے اور  جتھے چلائیں؟ ملزمان کو جتھوں کی مدد سے چھڑانے کی دہمکی سیاسی جماعتیں نہیں مسلحہ گروہ دیتے ہیں، تحریک انصاف ایک بار پھر پرتشدد اور انتشار کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ تحریک انصاف آج تک 9 مئی سے نہیں سیکھی، کیا اب بھی ان کو لگتا ہے کہ دھمکیوں، تشدد اور انتشار کی سیاست میں کوئی جگہ ہے؟ ہمارے قائدین نے بھی جیل کاٹی ہیں، ہم نے کبھی یہ دھمکی نہیں دی کہ ہم جتھوں اور تشدد کی مدد سے اپنے قائدین کو رہا کرائیں گے۔

پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے کہا کہ ادروں نے ان سے بات کرنے سے انکار کیا تو یہ پھر دھونس دھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔

متعلقہ خبریں