وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جاپان کے سرمایہ کاروں کو ہم سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے جاپان کے سفیر مسٹر وادا مستوہیرو نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور تجارت پر بات چیت کی گئی۔
دوران ملاقات جاپانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان جاپان کو گارمینٹس اور زرعی اجناس برآمد کرتا ہے، اچھے معیار کے آموں کی جاپان میں مارکیٹ ہے، جاپان کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جاپان کو آم برآمد کرنے کیلئے سندھ حکومت اقدامات کر رہی ہے، سندھ میں نئے اکنامک زون قائم ہو رہے ہیں، جاپان کے سرمایہ کاروں کو ہم سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔
ملاقات میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور متاثرین کی بحالی پر بھی بات چیت کی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ موسمی تبدیلیوں کے باعث سندھ میں معمول سے زائد بارشین ہو رہی ہیں، جائیکا سندھ حکومت کے ساتھ کام کر رہی ہے۔



















