Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ابھی تک پروڈکشن آرڈر پرعملدرآمد نہیں کیا گیا، علی محمد خان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ ابھی تک پروڈکشن آرڈر پرعملدرآمد نہیں کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک پروڈکشن آرڈر پرعملدرآمد نہیں کیا گیا، سیشن کے دوران ہمارے ارکان کو پکڑ کر لیکر جا رہے تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر کے تحت ارکان کو اجلاس میں شریک ہونے دیا جائے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان کے اندر سے کسی کو نہیں اٹھایا، فوٹیجز آچکی ہیں، ہم نے اسد قیصرکا بطوراسپیکر دور بھی دیکھا ہوا ہے۔

 عطا تارڑ نے کہا کہ پورا ایوان اسپیکر قومی اسمبلی کے پیچھے کھڑا ہے، فوٹیجز کے ذریعے شواہد آچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں