اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تجارت کے لئے میری ٹائم سیکیورٹی اہمیت کی حامل ہے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں شریک تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، میری ٹائم کانفرنس بہت اہمیت کی حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری ٹائم افیئرز سے متعلق سب کے مفادات مشترکہ ہیں، دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق میری ٹائم کانفرنس ضروری ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ تجارت کے لیے میری ٹائم سیکیورٹی کی بہت اہمیت ہے، پاکستان کی بلیو اکانومی عالمی سطح پر اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔
نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ بلیو اکانومی کے فروغ کے لے اقدامات ضروری ہیں، ایس آئی ایف سی کے تحت ماہی گیری کے شعبے کو خاص اہمیت حاصل ہے، جہاز سازی کی صنعت کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگ کیا جانا ضروری ہے۔



















