Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہماری پی پی پی سے تلخی ہوتی تھی مگر شام کو ملکر چائے پی لیتے تھے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہماری پی پی پی سے تلخی ہوتی تھی مگر شام کو ملکر چائے پی لیتے تھے۔

 وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیر افضل مروت مجھے ایوان میں ملے ان کی پارٹی ان کے پیچھے پڑگئی، یہ کیا ماحول ہم نے بنادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پی پی پی سے تلخی ہوتی تھی مگر شام کو ملکر کھانا چائے پی لیتے تھے، آج ہم ایک منٹ کے لیے ایوان میں مل لیں تو تماشہ لگ جاتا ہے، میں اور شہباز اپنی گرفتاری کی داستانیں سنائیں تو کیا ہوگا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جب کوئی رکن اپنے ساتھ ہوئے سلوک کو بیان کرتا ہے تو اپنی عزت میں آپ کمی کرتا ہے، آج وزیر اعلیٰ کے پی کے نے افغانستان سے براہ راست بات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے وفاق پر حملہ کیا ہے، وزیر اعلیٰ کی تقریر کا فالواپ اب بھی چل رہا ہے، ہماری پارٹی کا تو کوئی لیڈر بھی نہیں چھوڑا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں