وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا کہ آئی ایم ایف کاحالیہ پروگرام آخری ثابت ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے لئے وزیراعظم شہباز شریف کی مخلصانہ کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نےمعاشی بحران سےنمٹنےکیلئے ناقابل فراموش کرداراداکیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نواز شریف کی قیادت میں عوام کی معاشی مشکلات کے حل کے لئے کوشاں ہے، معیشت کا مستحکم ہونے کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہونا خوش آئند امر ہے، مسلم لیگ ن ہی پاکستان کے عوام کی امیدوں کا محور ہے۔
مریم نواز نے آئی ایم ایف کے مثبت ردعمل کوترقی کیلئےخوش آئند قراردیدتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت بلند پروازکیلئےٹیک آف پوزیشن میں آچکی ہے جبکہ پنجاب میں ضروری اشیاء خوردونوش کے نرخ دیگر صوبوں کی نسبت سب سے کم ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وہ وقت دورنہیں جب پاکستان کا معاشی قوت کےطورپرظہورہوگا، جبکہ پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروباراورمعیشت پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
مریم نوازنے کہا کہ سرمایہ کاروں کااعتماد دن بدن بڑھ رہاہے، مہنگائی میں کمی آنےسےعوام نے سکھ کا سانس لیا۔



















