Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے عالمی منڈی کا پاکستانی مصنوعات پراعتماد بحال

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کاوشوں سے عالمی منڈی کا پاکستانی مصنوعات پراعتماد بحال ہوا ہے۔

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے مالی سال 25-2024  کےآغاز سے ہی عالمی منڈی میں پاکستانی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جولائی 2024 میں امریکہ کو کی گئی برآمدات 017۔476 ملین ڈالر رہیں جو پچھلے سال اسی ماہ کی نسبت  7.26 فیصد زیادہ ہیں، اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات ملین ڈالر کی پاکستانی برآمدات کے باعث گزشتہ سال کی نسبت 7.74 فیصد اضافے کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

اسی طرح برطانیہ اور چین کی برآمدات 183.303 ملین ڈالر اور 160.100 ملین ڈالر کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہیں، اس کے علاوہ اسمگلنگ کی مؤثر روک تھام کے باعث افغانستان کی برآمدات پچھلے سال جولائی میں 46.262 ملین ڈالر سے بڑھ کر88.065 ملین ڈالر ہو گئیں جو تقریباً دوگنا اضافہ ہے۔

دیگربرآمداتی مراکز میں جرمنی، ہالینڈ، اٹلی، اسپین، سعودی عرب اور ترکیہ جیسے اہم ممالک شامل ہیں جن میں پاکستان کی برآمدات کا اجتماعی حجم 553.951 ملین ڈالر رہا ، بین الاقوامی دنیا کے اہم ترین ممالک میں پاکستانی مصنوعات پربڑھتا ہوا اعتماد ملکی معیشت کی درست سمت کی نشاندہی کرتا ہے۔

پاکستانی مصنوعات کی عالمی منڈی تک رسائی ایس آئی ایف سی اورحکومت کی اہم کاوشوں کے باعث ممکن ہو سکی ہے، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے برآمدات میں اضافہ ملکی معیشت کے استحکام کا پیش خیمہ ہے۔

متعلقہ خبریں