Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’اتنے میں نے کپڑے تبدیل نہیں کیے جتنے وزیراعلیٰ نے صوبائی کابینہ کے لوگ تبدیل کیے ‘

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اتنے میں نے کپڑے تبدیل نہیں کیے جتنے وزیراعلیٰ نے صوبائی کابینہ کے لوگ تبدیل کیے۔

 گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان قائم کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس بھی احتجاج پر تھی، صوبائی حکومت کو بھی پولیس کی سپورٹ حاصل تھی، ابھی تک امن وامان سے متعلق صوبائی کابینہ کا ایک اجلاس نہیں ہوا، صوبے نے یہ رقم کہاں پر خرچ کی ہے۔

    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آج یہ لوگ مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں، وہ طالبان حکومت سے بات کرنے کی باتیں کر رہے ہیں، افغان حکومت سے اگر بات کرنی ہے تو وفاقی حکومت نے کرنی ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبائی حکومت امن وامان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی، ڈی آئی خان میں امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں، آپ اپنے ضلع کو سنبھال نہیں سکتے، پورے صوبے کو کیا سنبھالیں گے، اتنے میں نے کپڑے تبدیل نہیں کیے جتنے وزیراعلیٰ نے صوبائی کابینہ کے لوگ تبدیل کیے۔

متعلقہ خبریں