Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان رول ماڈل کے طور پر سامنے آیا ہے، شزہ فاطمہ

وزیرمملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ سائبرسیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان رول ماڈل کے طور پر سامنے آیا ہے۔

 وزیرمملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ٹی کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے، سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان رول ماڈل کے طور پر سامنے آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں نے سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے زبردست کردار ادا کیا ہے، فخر ہے ہمارے سائبر سیکیورٹی اقدامات کی عالمی سطح پر پذیرائی ہوئی۔

شزہ فاطمہ نے کہا کہ سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے ہم نے ورکشاپس کا اہتمام کیا ہے، سائبر سیکیورٹی کا شعبہ روزگار کی فراہمی کے حوالے سے سرفہرست ہے۔

وزیرمملکت آئی ٹی نے کہا کہ سائبر سیکیورٹی میں نوجوانوں کو تربیت دی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں