Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے لیے پب جی گیم کے استعمال کا انکشاف

پشاور: خیبر پختونخوا میں پہلی بار دہشت گردی میں پپ جی گیم کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

ضلعی پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر زاہد نے بتایا کہ دہشت گرد پہلی بار پپ جی گیم کا استعمال کررہے ہیں، زیادہ تر دہشت گرد تنظیمیں ٹیلی گرام کا استعمال کرتی ہیں لیکن پہلی بار سوات میں دہشت گردوں نے یہاں کاروائیوں میں پپ جی گیم کو استعمال کیا ہے۔

ڈاکٹر زاہد نے بتایا کہ تین سے چار دہشت گرد گروپ میں بات چیت کرتے، ان کو اس بات کا علم تھا کہ پپ جی گیم کی چیٹ مانیٹرنگ نہیں ہوتی، اس لئے خفیہ طریقے سے وہ ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے ٹارگٹ حاصل کرتے تھے۔

ڈاکٹر زاہد نے کہا کہ سوات پولیس و سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی میں پولیس چوکی نویکلے بنڑ سوات پر بم دھماکہ میں ملوث 3 دہشت گرد گرفتار کرلیا گیا جن سے اسلحہ، ایمونیشن اور وقوعہ میں استعمال شدہ موبائل فونز برآمد ہوئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد ہونے والے موبائل فونز میں پب جی گیم بھی انسٹال تھا جس کی چیٹ سے اہم شواہد سامنے آئے۔

متعلقہ خبریں