شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورتیزہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔
شہر قائد میں آج ہوامیں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے، اس کے علاوہ شہر میں اس وقت 22 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہے۔
شہر میں آئندہ ہفتے تک تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔



















