وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے لئے پنک سالٹ خزانے کے مترادف ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں پنک سالٹ سے ریونیو حاصل کرنے کیلئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
مریم نواز شریف نے پنک سالٹ کی ایکسپورٹ پر پیش رفت کے لئے جامع پلان طلب کرلیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اجلاس میں کان کن ورکروں کی سیفٹی یقینی بنانے کی ہدایت دی، اس کے علاوہ پنجاب میں معدنیات کے حصول کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی تجاویز پربھی غور کیا گیا، خام پنک سالٹ کی برآمد پر پابندی کے لئے اقدامات کا حکم دیا گیا۔
مریم نوازشریف نے کہا کہ گراں قدر ملکی ذخائرکوڑیوں کے بھاؤ نہیں بکنے دیں گے، اجلاس میں پنک سالٹ کیلئے ویلیو ایڈڈ انڈسٹری لگانے کاپلان تیار کرنے کا جائزہ بھی لیا گیا۔
اجلاس میں صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری، چیف سیکرٹری زاہد اخترزمان، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال، سیکرٹری معدنیات بابر امان بابر شریک تھے۔



















