Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا، اجلاس اب شام 4 بجے ہو گا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے وقت میں تبدیلی اسپیشل پارلیمانی کمیٹی کی خصوصی سفارش پر کی گئی ہے، کمیٹی نے اپنی آج صبح 10 بجے ہونے والی میٹنگ کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی کہ چند اہم امور پر فیصلوں کے لئے وقت درکار ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کمیٹی کی درخواست پر آج کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اب صبح 11.30 کی بجائے سہ پہر 4 بجے ہو گا، تاہم قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے ٹائم تبدیلی کا نوٹس جاری کر دیا۔

قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری

دوسری جانب قومی اسمبلی اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے، تاہم ایجنڈے میں آئینی ترمیم شامل نہیں۔

اجلاس کے ایجنڈے میں ذیابیطس کے مریضوں کی بڑھتی تعداد اور اسلام آباد کے ناقص تعلیمی معیار کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس شامل ہے۔

صدر مملکت کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر اظہار تشکر کی قرارداد بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

متعلقہ خبریں