Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اس آئینی ترمیم میں فوج اور عدلیہ سے متعلق بھی ترامیم ہیں، نوید قمر

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کا کہنا ہے کہ اس آئینی ترمیم میں فوج اور عدلیہ سے متعلق بھی ترامیم ہیں۔

 پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آئینی بل مشاورت سے ہی ہوسکے گا، یہ وہ ڈرافٹ نہیں کہ جو کابینہ کو جائے یا ایوان میں پیش کیا جائے، بہت سی تجاویز پر مشاورت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس آئینی ترمیم میں فوج اور عدلیہ سے متعلق بھی ترامیم ہیں، حالیہ دنوں میں ارکان پر ہوئے حملے جیسے واقعات پر کیا ہم سب شرمندہ نہیں؟ شکست ہوتی ہے تو پوری پارلیمان کی ہوتی ہے، جیت ہوتی ہے تو پوری پارلیمان کی ہوتی ہے۔

نوید قمر نے کہا کہ ماضی میں مسلم لیگ ن نے افتخار چوہدری کو اپنے لیے بہتر سمجھا اور سمجھا وہ پی پی پی کو رگڑے گا، پی ٹی آئی والے سمجھتے ہیں کہ شائد قاضی فائز عیسی آئینی عدالت میں آئے گا تو انہیں نقصان ہوگا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ خصوصی کمیٹی اتفاق رائے پیدا کرنے کی کمیٹی ہے، جو ڈرافٹ میڈیا پر چل رہا ہے وہ فائنل ڈرافٹ نہیں، اس ڈرافٹ کی بعض شقوں پر تو ہمیں بھی اعتراض ہے، ہم ابتدائی ڈرافٹ کو مزید دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجوزہ آئینی ترمیم کو مشاورت سے اتفاق رائے کی طرف لیکر جائیں گے، ادارہ جاتی حقوق کے حوالے سے ہمارے اور اپوزیشن میں کوئی اختلاف نہیں۔

متعلقہ خبریں