Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت کا شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے سے انکار

اسلام آباد: حکومت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے سے انکار کردیا۔

حکومت نے چیئرمین پی اے سی کے لئے چار ناموں کا پینل بھیجنے پر اصرار کیا ہے جب کہ اپوزیشن کے پاس ناموں کا پینل بھیجنے کے لیے آخری موقع ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ناموں کے پینل کے لیے تحریک انصاف کو تیسری مرتبہ مراسلہ بھجوا دیا ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز میں اپوزیشن کی جانب سے نام نہ بھجوانے پر چیئرمین پی اے سی کا الیکشن کروا دیا جائے گا۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ نام فراہم نہ کیے گئے تو پی اے سی کی سربراہی کوئی بھی جماعت اکثریتی ووٹوں سے حاصل کر لے گی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی ہٹ دھرمی کے باعث پارلیمنٹ کی سب سے اہم کمیٹی سات ماہ سے غیر فعال ہے جب کہ کھربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں سے متعلق آڈٹ رپورٹس بھی زیر التواء ہیں۔

متعلقہ خبریں