Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ماحول کو صاف ستھرا رکھنا اجتماعی معاشرتی ذمہ داری ہے، مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا اجتماعی معاشرتی ذمہ داری ہے۔

انٹرنیشنل کلین اپ ڈے پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ دنیا کو صاف ستھرا رکھنا ماحول کی حفاظت اور بقاء کیلئے ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے ماحول کو صاف رکھنا اجتماعی معاشرتی ذمہ داری ہے، کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کے مناسب طریقے اپنائیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ماحول دوست اقدامات کیے جارہے ہیں، تاریخ میں پہلی مرتبہ رورل ایریاز میں بھی صفائی کی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ کچرے  کی ری سائیکلنگ اور پبلک مقامات کی صفائی کا اہتمام کیا جارہا ہے، حکومت پنجاب صفائی کروا رہی ہے، شہریوں کو بھی ذمہ داری نبھانا ہوگی۔

متعلقہ خبریں