Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان 2040 میں کتنی ایکسپورٹ کرے گا، ڈرافٹ تیار کرلیا ہے، گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان 2040 میں کتنی ایکسپورٹ کرے گا اس کا ڈرافٹ تیار کیا ہے۔

گورنر کامران ٹیسوری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج گورنر ہاؤس میں میرے 2 سال مکمل ہوئے ہیں، آج ہی کے دن میرا نوٹیفکیشن ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 50ہزار نوجوانوں کوآئی ٹی سمیت مختلف کورسز کرائے، حیدرآباد آئی ٹی انیشی ایٹو کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، گورنرہاؤس کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ہم نے موٹرسائیکل اسکیم لانچ کی، کراچی میں 30 اور پورےملک میں 100ہوٹلز ہونے چاہئیں، پاکستان میں 10 سے زائد ایئرلائنز ہونی چاہئیں، کراچی کو آئی ٹی سٹی بنا کر ہی دم لیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان 2040 میں کتنی ایکسپورٹ کرےگا اس کا ڈرافٹ تیار کیا ہے، 25 دسمبر کو تمام اسٹیک ہولڈرز سےروڈ میپ لیں گے۔

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ عوام نے عوامی گورنر کا لقب اس لئے دیا کہ ہم نے16 سے 18 گھنٹے کام کیا، ایم کیوایم پاکستان کے تین حصوں کومیں نے جوڑا، ایم کیوایم کو اس لئے متحد کیا تاکہ وہ ملک کو ٹھیک کریں۔

متعلقہ خبریں