Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ضروری نہیں ہر اچھا انسان اچھا شوہر ہو، منشا پاشا

پاکستان کی معروف اداکارہ منشا پاشا کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں ہر اچھا انسان اچھا شوہر ہو۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ منشا پاشا نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کام اور اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی۔

 انہوں نے کہا کہ جب میں پہلی بار جبران ناصر سے ملی تو سمجھ گئی تھی کہ میری زندگی میں ان کا ایک بڑا کردار ہوگا، ایک سال انتظار کے بعد میری جبران سے شادی ہوگئی۔

اداکارہ نے کہا کہ ایک انسان اچھا ہوتا ہے لیکن ضروری نہیں ہر اچھا انسان اچھا شوہر ہو، اس لیے ایسے شخص کی تلاش کریں جو آپ کو سپورٹ کرے۔

متعلقہ خبریں