Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امید ہے شاہ چارلس اور ملکہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ شاہ چارلس اور ملکہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق  برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم  نے وزیر اعظم شہباز شریف  سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور   اکتوبر میں سموئہ میں منعقد ہونے والے دولت مشترکہ کے حکومتی سربراہان کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔

شاہ چارلس کی بادشاہت سنھبالنے کے بعد یہ پہلا دولتِ مشترکہ اجلاس ہوگا جس کی وہ خود صدارت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دعوت قبول کر تے ہوئے کہا کہ سموئہ میں دولت مشترکہ کی تاریخ کا ایک اہم اجلاس ہوگا۔

وزیر اعظم  نے دولت مشترکہ کے چارٹر پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس مختلف امور بالخصوص پائیدار ترقی، جمہوری اداروں کی مضبوطی اور نوجوانوں کی ترقی کیلئے تعاون کو فروغ دے گا۔

شہباز شریف نے شاہ چارلس سوم کی ماحولیاتی امور میں خصوصی دلچسپی اور موسمیاتی پائیداری کیلئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سموئہ میں دولت مشترکہ کے قائدین کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوگا۔

انہوں نے بادشاہ چارلس سوم کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور  پرنسز آف ویلز کے علاج کی تکمیل پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں