Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نوجوانوں کو پاکستان کے خلاف بھڑکانے والے کامیاب نہیں ہو سکتے، احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو پاکستان کے خلاف بھڑکانے والے کامیاب نہیں ہو سکتے۔

 وفاقی وزیر احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک نظریے کی بنیاد پر قائم ہوا، نئی ریاست کو اپنی نشوونما کے عمل میں کئی مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آج دنیا کی واحد ایٹمی اسلامی طاقت ہے، بلوچستان پاکستان کا اسٹریٹجک صوبہ ہے، بلوچستان برطانوی دور سے ہی بڑی طاقتوں کی نظروں میں کھٹکتا رہا، نوجوانوں کو پاکستان کے خلاف بھڑکانے والے کامیاب نہیں ہو سکتے۔

احسن اقبال نے کہا کہ بلوچستان کا محل وقوع بڑی اہمیت کا حامل ہے، بلوچستان میں بڑے عرصے سے پراکسی وار کا سلسلہ جاری ہے، بلوچستان پاکستان کا حصہ نہیں ہوتا تو حشر افغانستان جیسا ہوتا، افغانستان میں آگ اور خون کے دریا بہائے گئے۔

 وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ بھارتی ایجنٹ کلبھوشن کو بلوچستان سے پکڑا گیا، پاکستان دشمنوں کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے، یہ بلوچستان کی جنگ لڑنے والے نہیں، بیرونی آقاؤں کے غلام ہیں، تشدد کا راستہ اپنانے والے بلوچستان کے دوست نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے بہادر فرزند میر ہزار خان پر کتاب لکھنا قابل ستائش ہے، ہماری حکومت نے بلوچستان کی ترقی کے لیے بےشمار اقدامات کیے۔

متعلقہ خبریں