اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے نااہلی اور بدنظمی پر تین افسران کو 120 دن کے لئے معطل کر دیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ کو نااہلی اور بدنظمی پر 120 دن کے لئے معطل کردیا جبکہ معطل ہونے والے افسران میں ڈائریکٹر ایڈمن، صوبائی الیکشن کمیشن سندھ اظہر حسین ٹنواری اور الیکشن افسر کراچی خدا بخش بھی شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تینیوں افسران انکوائری کے مکمل ہونے اور اگلے احکامات تک کراچی میں رہیں گے۔



















