Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر مملکت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کر دیے

صدر مملکت آصف علی زرداری کے دستخط  کے بعد سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس جاری کر دیا گیا ہے۔

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے سیکشن 2 کی ذیلی شق ایک کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کمیٹی مقدمات مقرر کرے گی، کمیٹی میں چیف جسٹس پاکستان کے علاوہ ایک سینئر ترین جج اور ایک چیف جسٹس پاکستان کا نامزد کردہ جج شامل ہوگا۔

آرڈیننس میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے سیکشن 3 میں ترمیم شامل ہے، آرٹیکل 184 کی شق تین کے تحت معاملہ پر سماعت سے قبل مفاد عامہ کی وجوہات دینا ہونگی۔

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں آرڈیننس کے ذریعے سیکشن 7 اے اور 7 بی کو شامل کیا گیا ہے، سیکشن 7 اے کے تحت ایسے مقدمات جو پہلے دائر ہونگے انہیں پہلے سنا جائے گا، اگر کوئی عدالتی بنچ اپنی ٹرن کے برخلاف کیس سنے گا تو اسے اسکی وجوہات دینا ہونگی۔

سیکشن سات بی کے تحت ہر عدالتی کیس، اپیل کی ریکارڈنگ ہوگی اور ٹرانسکرپٹ تیار کیا جائے گا، عدالتی کارروائی کا ٹرانسکرپٹ اور ریکارڈنگ عوام کیلئے دستیاب ہوگی۔

متعلقہ خبریں