Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسحاق ڈار کے یو ان جنرل اسمبلی میں شرکت سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ کا رد عمل

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے یو ان جنرل اسمبلی سیشن میں شرکت سے متعلق قیاس ارائیوں پر ترجمان دفتر خارجہ کا رد عمل سامنے آگیا ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اہم سفارتی مصروفیات اور شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت کے اجلاس کی تیاریوں کے پیش نظر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نیویارک نہیں جائیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ  ائب وزیراعظم اسحاق ڈار ایس سی او سربراہان حکومت کے 23ویں اجلاس کی تیاریوں کے سلسلے میں اسلام اباد میں مصروف رہیں گے، جبکہ وہ یو این جنرل اسمبلی کے 79 میں سیشن میں شرکت نہیں کریں گے۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اپنے شیڈول کے مطابق ہی یو این جنرل اسمبلی کے سیشن میں شرکت کریں گے، اور ان کے دورہ نیویارک کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

متعلقہ خبریں