Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم کی وفاقی اور صوبائی افسران کی ترقیوں کے لیے لازمی کورس سے متعلق نئی ہدایات جاری

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وفاقی اور صوبائی افسران کی ترقیوں کے لیے لازمی کورس سے متعلق نئی ہدایات جاری کردی گئیں۔

وزیراعظم نے وفاقی اور صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے سے متعلق سخت نوٹس لے لیا۔

 مراسلے کے مطابق تمام محکمے یقینی بنائیں کہ افسران کو کورس پر جانے سے نہ روکا جائے، صرف کسی بھی ہنگامی اور ٹھوس وجوہات پر ہی کورس پر نامزدگی روکی جاسکتی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ یہ پریکٹس بن رہی ہے کہ افسران کورس پر نہیں جاتے، صرف کسی بھی افسر کو ایک دفعہ کی چھوٹ مل سکتی ہے وہ بھی ٹھوس وجہ بتانے پر۔

جاری کردہ مراسلے کے مطابق افسران کے کورس پر نام انے سے پندرہ روز قبل درخواست کرنی ہوگی، ایم سی ایم سی، ایس ایم سی، این ایم سی کورس سے متعلق ہدایات دی گئی ہیں۔

مراسلہ تمام وفاقی محکموں اور چیف سیکرٹریز کو جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں