Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میں کسی کی گرفتاری کے حق میں نہیں ہوں، مولانا فضل الرحمان

سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میں کسی کی گرفتاری کے حق میں نہیں ہوں۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری یہاں حاضری معمول کی حاضری ہے، میں آپ تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں مجھے یہاں دعوت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کسی کی گرفتاری کے حق میں نہیں ہوں، میرا کسی کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ہر طرف کمزوری ہی کمزوری ہے، ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور امن و امان کی صورتحال آپ کے سامنے ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اب تو ایک نیا مسئلہ سامنے ہے آئین کا مسئلہ ہے، نواز شریف سے جو باتیں ہونے تھیں وہ ہو گئی۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام کا کہنا تھا کہ جمہوری عمل اس طرح کی گرفتاری کے خلاف ہو، سیاسی اقتصادی میں امن و امان کے حوالے سے کمزوریاں ہیں، اطمینان کا ماحول نہیں، بے روزگاری ہے تعلیم کے مواقع نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئینی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے ایک میثاق ملی ہے، جس کے جو اختیار میں ہے وہ اپنے حدود کے اندر کام کرے تو اچھا ہے، عدلیہ، بیوروکریسی اور پارلیمنٹ سمیت تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہیں۔

متعلقہ خبریں