کراچی: ڈے وو نے الیکٹریکل بسیں آپریشنل کرنے کا وعدہ پورا کردیا ہے۔
ڈے وو ایکسپریس کی جانب سے الیکٹرک وہیکل بس کا افتتاح کرکے الیکٹریکل بسوں کو آپریشنل کرنے کا وعدہ پورا کردیا گیا ہے۔

اس موقع پر چیئرمین ڈے وو ایکسپریس شہریار چشتی کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے یہ اہم اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈے وو الیکٹریکل وہیکل بس کا مقصد جدید ٹرانسپورٹ اور ٹیکنالوجی کو اپنانا ہے، پاکستان میں پہلی ای وی پر مبنی انٹر سٹی بس سروس پہلے ہی عوامی سہولیات میں اپنی مثال آپ ہے۔

واضح رہے کہ ڈے وو ایکسپریس پاکستان کی نمبر ون ٹرانسپورٹ کمپنی ہے جو اپنی سروسز کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے۔

ڈے وو ایکسپریس کی بسیں جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں جب کہ یہ اپنے اعلیٰ تربیت یافتہ ڈرائیورز اور اسٹاف کے ساتھ عوامی خدمات کے لیے پہچانے جاتے ہیں۔



















