Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مقررہ وقت پر جلسہ گاہ نہ پہنچنے کا غصہ؛ علی امین گنڈاپور نے ٹرک کا شیشہ توڑ دیا

لاہور : وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مقررہ وقت پر جلسہ گاہ نہ پہنچنے پر غصہ کرتے ہوئے ٹرک کا شیشہ توڑ دیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور جلسہ گاہ پہنچ گئے ہیں جب کہ رنگ روڈ پہنچنے کے بعد اںہوں نے واپسی کا راستہ اختیار کرلیا ہے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں آگیا ہوں، حاضری قبول کی جائے، ساری رکاوٹیں توڑ کر یہاں پہنچا ہوں۔

اس سے قلبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے لاہور جلسے کے راستے میں بطور رکاوٹ کھڑے کیے جانے والے ٹرک کے شیشے کو رائفل مار کر توڑا تھا۔

بعد ازاں مظاہرین نے گاڑی کو ہٹا کر راستہ کھولا اور پھر قافلہ موٹروے کی طرف روانہ ہوگیا تھا جب کہ مذکورہ مقام پر انتظامیہ نے سڑک کو کنٹینر لگا کر بند کیا تھا۔

دوسری جانب  فیروزوالا کالا شاہ کاکو موٹروے انٹرچینج پر پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس پر دھاوا بولا اور ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے متعدد گاڑیوں کے ششے ٹوڑ دیے۔

متعلقہ خبریں