گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے اعتماد کھو چکے ہیں۔
گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ کے پی کے میں عدم اعتماد کی تحریک آرہی ہے، مجھے نہیں لگتا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے اسمبلی میں اکثریت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو بھی وزیر اعلیٰ کی بات نہیں مانتا اسکو بدل دیا جاتا ہے، وزیر اعلیٰ بار بار نو مئی جیسی ریہرسل کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کیلئے اسرائیل کے اخبارات میں چھپ رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کے اپنے بیٹے ملک سے باہر پڑھ رہے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی کہتی ہے مولانا فضل الرحمان ان کے مسیحا ہیں، بانی پی ٹی آئی کی پوری کوشش ہے کہ ان کے پاؤں آرمی چیف تک پہنچ جائیں، پی ٹی آئی کی قیادت یہ چاہتی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ہاتھ آرمی چیف کے پاؤں تک نہ پہنچیں وہ جیل میں ہی رہیں۔
گورنر کے پی کے نے کہا کہ جو پی ٹی آئی مولانا کے پیچھے نماز جائز نہیں سمجھتی تھی آج ان سے پر امید ہے، ایک طرف کہتے ہیں فوجیوں سے بات کرنا ہے مگر عدالت سویلین چائیے، وزیر اعلیٰ کے پی کے اعتماد کھو چکے ہیں، ان کے اپنے وزراء کہہ رہے ہیں کی کے پی کے میں کرپشن ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، روز وزراء تبدیل کرتے ہیں، جس گاڑی کا آپ نے شیشہ توڑا وہ حکومت کی نہیں غریب کی گاڑی تھی، ان کا سوفٹ وئیر اپ ڈیٹ ہوا مگر اسکی فریکونسی کم تھی اگر فریکونسی زیادہ ہوتی تو جلسے میں بروقت پہنچتے۔



















