Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فارما سیکٹر کے مسائل کے حل کیلئے حکومت مؤثر پالیسیاں بنا رہی ہے، جام کمال خان

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا کہنا ہے کہ فارما سیکٹر کے مسائل کے حل کیلئے حکومت مؤثر پالیسیاں بنا رہی ہے۔

 وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے فارما ایکسپورٹ اینڈ ایوارڈ سمیٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فارما صنعت ملکی معیشت اور صحت کے نظام میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت فارما صنعت کی ترقی اور استحکام کے لیے مکمل سپورٹ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، فارما سیکٹر کے مسائل کے حل کے لیے حکومت مؤثر پالیسیاں بنا رہی ہے۔

 جام کمال خان نے کہا کہ حکومت اور نجی شعبے کا باہمی تعاون فارما انڈسٹری کو عالمی سطح پر مسابقتی بنانے کے لیے ضروری ہے، پاکستان کی فارماسیوٹیکل برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستان کی فارما انڈسٹری عالمی سطح پر بڑا کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، ڈیجیٹل فارما تبدیلی وقت کی اہم ضرورت ہے، جس سے صنعت کو جدید بنانے میں مدد ملے گی، حکومت فارماسیوٹیکل انڈسٹری کی ترقی کے لیے عالمی سطح پر پروموشن اور بہترین تعاون فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے بعد پاکستان کی انڈسٹریز کو بہت نقصان ہوا ہے، سیاسی عدم استحکام اور معاشی بحران کی وجہ سے پاکستان میں کاروبار بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان نے چند سالوں میں چند سیکٹر کو اگنور کیا، ہمیں اپنی ترجیحات پر غور کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں اب زیادہ فوکس ہو کر کام کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں