پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم ایک آواز ہے۔
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شمالی وزیرستان میں دہشگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو شاباشی دی۔
انہوں نے کہا کہ رزمک میں 8 دہشتگردوں کو واصل جہنم کرنا ہماری سیکیورٹی فورسز کی بہادری و پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم ایک آواز ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نوشتہ دیوار ہے، دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں جیت پاکستان کی ہوگی۔
واضح رہے کہ رزمک میں ہونے والے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور خارجیوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 8 خوارج جہنم واصل



















