پیرمحل: کھیلوں کے مقابلوں میں دوڑ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے طالب علم ثمر عباس جاں بحق ہوگیا۔
پیرمحل میں کھیلوں کے مقابلوں میں دوڑ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے طالب علم جاں بحق ہوگیا ہے، جاں بحق طالب علم مقامی اسکول سندھیلیانوالی میں کلاس دہم کا طالب علم تھا۔
کھیلوں کے مقابلے سیمی گورنمنٹ اور پرائیوٹ تعلیمی اداروں میں کروائے جارہے تھے، کھیل کے مقابلوں کے دوران جاں بحق ہونے والے طالب علم کا نام ثمرعباس ہے۔
ثمر عباس مقابلہ دوڑ میں شامل تھا کہ دوڑ کے دوران گر کر زندگی کی بازی ہار گیا، جاں بحق طالب علم کی لاش کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
طالب علم کی لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے جب کہ ورثاء لاش کو لے کر روانہ ہوگئے ہیں۔



















