Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہر قائد کا موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

شہر قائد کا موسم آج  بھی گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ گرمی کی شدت 2 ڈگری زائد محسوس کی جائے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت شہرقائد کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ شہر میں 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہے۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ماہ ستمبر سال کا دوسرا گرم ترین مہینہ ہوتا ہے، جبکہ آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم آئندہ ہفتے تک  تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں