لاہور ہائیکورٹ نے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ(پی سی ایل) میں نام شامل کرنے کے اختیار کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے پی سی ایل میں نام شامل کرنے کے اختیار کے خلاف درخواست پر جلد سماعت کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی۔
درخواست میں پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنے کے ایف آئی اے کے احتیار کو چیلنج کیا گیا ہے۔
درخواست گزار منیر احمد کے وکیل اظہر صدیق نے عدالت میں اپنے دلائل پیش کیے۔
عدالت نےکیس کی جلد سماعت کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس یکم اکتوبر کو سماعت کےلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔



















