Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم سے پاکستانی امریکن بینکرز کے وفد کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستانی امریکن بینکرز کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔

وفد میں جے پی مورگن ، نیٹیزس کارپوریشنز اینڈ انویسٹمنٹس، سومیٹومو مٹسوئی بینکنگ کارپوریشن، گولڈمین سیچس سٹیزنز بینک، لیزارڈ ، آوڈیکس گروپ سمیت ممتاز بینکوں کے نمائندے شامل تھے۔

وزیراعظم نے وفد کو معیشت کے استحکام اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے کیے گئے اہم اقدامات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے ٹیکس بیس کی وسعت، کاروبار میں سہولت و فروغ  اور سرکاری اداروں میں جاری اصلاحات پر روشنی ڈالی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معاشی اعشاریوں میں بہتری آئی ہے اور بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں بشمول فچ اور موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ ہوا ہے۔

 وزیراعظم نے پائیدار مالیاتی فریم ورک کے قیام کے بارے میں بھی بتایا۔

ان کا کہنا تھا کہ فریم ورک حکومت کو بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹ میں گرین/سسٹینیبلٹی بانڈ کے اجراء میں معاون ثابت ہوگا۔

وفد نے حکومت کی پالیسیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی پالیسیاں پاکستان میں معاشی استحکام کے حصول میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

وفد نے برآمدات کو فروغ دینے میں مدد کے لیے مینوفیکچرنگ سیکٹر، ایس ایم ایز کی ترقی کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے امریکی بینکوں کو پاکستان میں انفراسٹرکچر، توانائی، ٹیکنالوجی اور زراعت کے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔

انہوں نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے مستحکم میکرو

متعلقہ خبریں