Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزارت اطلاعات کے تمام افسران و ملازمین میری ٹیم ہیں، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات کے تمام افسران و ملازمین میری ٹیم ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی اور ڈی جی پی آر غلام صغیر شاہد سے اہم میٹنگ ہوئی۔

عظمیٰ بخاری نے سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی اور ڈی جی پی آر غلام صغیر کو تمام ادائیگیاں اگلے ہفتے تک کلیئر کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔

انہوں نے وزارت اطلاعات و نشریات اور ڈی جی پی آر کے معاملات شفاف طریقے سے چلانے کی ہدایت جاری کی۔

ملاقات میں ڈیجٹل میڈیا ونگ کا پراسس جلد از جلد مکمل کرنے کا فیصلہ ہوا اور ڈی جی پی آر میں خالی آسامیاں جلد پر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

ڈی جی پی آر میں انتظامی معاملات کو بھی بہتر کرنے کا فیصلہ ہوا۔

محکمہ اطلاعات و نشریات کو جدید تقاضوں کے مطابق چلانے پر اتفاق کیا گیا۔

حکومتی منصوبوں کی تفصیلات بروقت عوام تک پہنچانے کے لیے استدعا کار بڑھانے کا فیصلہ ہوا۔

عظمیٰ بخاری نے ڈی جی پی آر میں افسران و ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا جبکہ صفائی کے انتظامات کو بہتر کرنے کا بھی حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ جو افسران اور ملازمین بروقت آفس نہیں آسکتے وہ گھر بیٹھیں، وزارت اطلاعات حکومت پنجاب کا چہرہ ہے اسکو جدید تقاضوں و جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت اطلاعات کے تمام افسران و ملازمین میری ٹیم ہیں، حکومتی منصوبوں کی تفصیلات عوام تک بروقت پہنچانے کے لیے ڈی جی پی آر کو متحرک ہونا پڑے گا۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ وزارت اطلاعات میں سست اور کام چور لوگوں کی گنجائش نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں