وزیراعظم شہبازشریف اپنا دورہ امریکہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے طیارے نے لوٹن ایئرپورٹ پرلینڈنگ کی، جبکہ وزیراعظم شہبازشریف لندن میں 3 سے 4 روزقیام کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نے اپنے دورہ امریکہ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت اور خطاب کیا، اس کے علاوہ انہوں نےبرطانوی ہم منصب سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں۔



















