Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کی سرکاری رہائش گاہ میں آتشزدگی

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کی سرکاری رہائش گاہ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عظمیٰ بخاری کی سرکاری رہائش گاہ میں دوسری مرتبہ آتشزدگی رونما ہوئی جبکہ رہائش گا جی اوآر لنک کلب روڑ پر گزشتہ رات آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

 ذرائع نے بتایا کہ آتشزدگی کے باعث بیڈ روم سے ملحقہ درخت اور لائٹس جھلس گئیں، گزشتہ رات آتشزدگی سے گاڑی کی چھت کو بھی نقصان پہنچا۔

آتشزدگی سے گیراج کا شیڈ بھی جھلس گیا جبکہ واشنگ مشین، لائٹس اور درختوں کو بھی نقصان پہنچا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے آتشزدگی سے ایئر کنڈیشنز جھلس گئے تھے۔

عظمیٰ بخاری کے مطابق میری رہائش گاہ میں دو ہفتوں میں دوسری مرتبہ آتشزدگی رونما ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں