Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن آفیسر کی خالی آسامیوں کے لیے تحریری امتحان کل ہوگا، ترجمان الیکشن کمیشن

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن آفیسر کی خالی آسامیوں کے لیے تحریری امتحان کل شیڈول کے مطابق لاہور اور کراچی میں ہوگا۔

ترجمان نے کہا کہ راولپنڈی کے امتحانی مراکز میں ہونے والا امتحان ملتوی کر دیا گیا، راولپنڈی کے امیدواروں کو نئی تاریخ سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق راولپنڈی میں ملتوی ہونے والے امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا، امتحان ملتوی ہونے کی وجہ ناگزیر وجوہات اور امتحانی مراکز تک رسائی کی مشکلات ہیں۔

متعلقہ خبریں