Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اہلِ کشمیر اور فلسطین کے ساتھ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اہلِ کشمیر اور فلسطین کے ساتھ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کے اقوام متحدہ جنرل سے خطاب کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اہلِ فلسطین کا مقدمہ شاندار طریقے سے پیش کیا، شہباز شریف نے ہر پاکستانی کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کشمیریوں کا مقدمہ زور دار طریقے سے پیش کیا، پاکستان اہلِ کشمیر اور فلسطین کے ساتھ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم نے بھارت کو جارحیت کا منہ توڑ پیغام دیکر جرات مندانہ اقدام کیا، پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ کشمیر کا مقدمہ ہر عالمی فورم پر پیش کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اہلِ پنجاب کے دل فلسطینیوں اور کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں