Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چند عناصر گالم گلوچ کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، طلال چوہدری

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ چند عناصر گالم گلوچ کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہرجلسہ اور ہڑتال پنجاب میں ہی کیوں ہوتی ہے؟ پنجاب میں احتجاج کرنے کیلئے لوگ کے پی سے لانے پڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، کیا احتجاج کسی دوسرے صوبے میں نہیں ہوسکتا؟

ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کے لیے پنجاب ہی کیوں نشانہ ہے؟ احتجاج سندھ یا کسی اور صوبے میں کیوں نہیں ہوسکتا؟ پنجاب کی ترقی آپکو کیوں ہضم نہیں ہوتی؟

طلال چوہدری نے کہا کہ چند عناصر اداروں کے خلاف مذموم مہم چلا رہے ہیں، دوسروں کو گالم گلوچ اور تضحیک دے کر خود کوتمغہ دینا چاہ رہے ہیں، چندعناصر گالم گلوچ کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، کچھ لوگ چیف جسٹس کے دن گن رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں