Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پورا اسلام آباد بند ہے کہ ایک سیاسی جماعت کو جلسہ نہیں کرنے دینا، شاہد خاقان عباسی

سربراہ عوام پاکستان پارٹی اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پورا اسلام آباد بند ہے کہ ایک سیاسی جماعت کو جلسہ نہیں کرنے دینا۔

 سربراہ عوام پاکستان پارٹی اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے یورنیورسٹی آف لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کا راستہ اپنا لیں ملک چل پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک عجیب سیاسی صورتحال پیدا کی جا رہی ہے، کسی کے جلسے کو روکنے کیلئے راستے بند کیے جا رہے ہیں، بدنصیبی یہ ہے کہ ہم ہر قانون کو روکتے ہیں۔

  شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کی معیشت بہتر ہو گی تو مسائل حل ہونگے، عوام کو روزگار چاہیے، ہمارا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں، حق کی بات کرنا ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پارٹیاں حکومت میں آتی ہیں ان کے پاس ایجنڈا نہیں ہوتا، ویمن پولیس اسٹیشن بناتے ہیں ان کو وسائل نہیں دیتے ہیں، پچاس فیصد حصے کو وہ حقوق نہیں دے سکے۔

سربراہ عوام پاکستان پارٹی نے کہا کہ آج خواتین کو موقع دیں لڑکوں کے لیے کوٹے رکھنے پڑیں گے، آج اس ملک کے نوجوان میں مایوسی ہے، نوجوانوں انٹیلی جنس کے حوالے سے دنیا میں چوتھے نمبر پر ہیں، اس کا مطلب ہے کہ ہم موقع دیں تو نوجوان ملک کو آگے لے جا سکتے ہیں۔

 سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پورا اسلام آباد بند ہے کہ ایک سیاسی جماعت کو جلسہ نہیں کرنے دینا، کیا اس طرح کسی کی آواز روکی جانی چاہیے؟

متعلقہ خبریں