سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ احتجاج کے نام پر دہشت گردی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ ملک میں فساد چاہتا ہے، بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر ہر ہفتے پنجاب پر لشکرکشی کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر غنڈہ گردی کرتے ہیں، احتجاج کے نام پر دہشت گردی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب پولیس پر پتھراؤ کیا جارہا ہے، خیبرپختونخوا کے وسائل فساد کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔



















