لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت توانائی کے شعبے کی ترقی پر کام کررہی ہے۔
احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی بڑا مسئلہ ہے، 2022 میں سیلاب سے پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ماضی میں طویل لوڈشیڈنگ کا سامنا تھا، ہماری حکومت نے سی پیک کے تحت توانائی کے منصوبے شروع کیے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے مزید کہا کہ توانائی کی کمی پوری کرنے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے، ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔



















