چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں تعمیر و ترقی کے سفر کو تیز کیا جائے۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی کی ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں تعمیر و ترقی کے سفر کو تیز کیا جائے، پبلک سروس ڈیلیوری بہتر بنا کر ہی عوام کے دل جیتے جاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جن سرکاری اداروں کے سربراہان کی آسامیاں خالی ہیں وہاں نئے افسران کی تعیناتی کے لئے حکومت سفارشات ارسال کی جائیں، مزارت کی سیکیورٹی بہتر بنائی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ قلعہ کہنہ قاسم باغ اور فصیل کیساتھ قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے، قلعہ اور فصیل کی اصل حالت میں بحالی کا منصوبہ جلد مکمل کیا جائے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔
فواد ہاشم ربانی نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیجانب سے شروع کئے گئے نئے اقدامات بارے بھی آگا کیا۔



















