گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کی معیشت میں اپنا حصہ ڈالتا ہے۔
کامران خان ٹیسوری نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ مسائل حل نہیں کیے جارہے اس لیے 77 سال سے جمع ہورہے ہیں، عام شہری کو اپنے وسائل، اختیارکا پتہ چل جائے تو مالامال ہوجائے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معیشت میں اپنا حصہ ڈالتا ہے، فرنیچر مارکیٹ میں پارکنگ کے مسائل، بجلی کی لوڈشیڈنگ ہے، لوگ اپنا کاروبار چلائیں گے یا ان مسائل میں گھرے رہیں گے؟
ان کا کہنا تھا کہ اپنا کاروبار اور محنت کرنے والوں کے مسائل کو حل کرنا ہے، 77 سال چھوٹے کاروبار والوں کو اہمیت نہیں دی گئی، معیشت ٹھیک کرنی ہے اور دیگر ممالک کی طرح وسیع کرنی ہے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ مایوسی چھوڑ دیں ، ہمیں اپنے لوگوں کو اہمیت دینا ہوگی، آئی پی پیز کا مسئلہ حل ہونے جارہا ہے۔



















