اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف امریکہ اور برطانیہ کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف لندن سے اسلام آباد واپس پہنچ گئے، انہوں نے نیویارک سے واپسی پر لندن میں 3 روز قیام کیا تھا۔
علاوہ ازیں وزیراعظم نے دورہ امریکہ میں یو این جنرل اسمبلی سے خطاب کیا تھا اور اسرائیلی جارحیت پر دنیا کے سامنے پاکستان کا موقف پیش کیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے امریکہ میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں جبکہ وزیراعطم کے دورے کے دوران ہی آئی ایم ایف نے قرض پروگرام منظور کیا۔



















