Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک چین دوستی پوری دنیا میں اپنی مثال آپ ہے، محسن نقوی

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی پوری دنیا میں اپنی مثال آپ ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن پر چینی قیادت اورعوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چینی قیادت، کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ اور عوام کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین کی قیادت نے محنت، عزم اور جذبے کے ساتھ ترقی کی منزل حاصل کی ہے، چین ترقی پذیر ریاستوں کیلئے رول ماڈل ہے، چینی قوم نے اپنی عظیم لیڈر شپ میں غربت، بے روزگاری اور کرپشن کیخلاف کامیاب جدوجہد کی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ چین پاکستان کا سب سے زیادہ بااعتماد دوست ہے، پاک چین دوستی پوری دنیا میں اپنی مثال آپ ہے، چین آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ کھڑا رہا ہے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین عالمی امور، امن پسندی اور باہمی احترام کے حوالے سے یکساں موقف رکھتے ہیں، پاک چین ناقابل تسخیر دوستی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں