Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی اسمبلی و سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا اہم اجلاس کل طلب

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا اہم اجلاس 2 اکتوبر 2024 کو پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقدہ ہوگا۔

ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں صوبہ بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کی سیکیورٹی کی صورت حال پر بریفننگ دی جائے گی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں پر مشتمل اجلاس ان کیمرہ ہوگا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کو اعلیٰ عسکری قیادت کی طرف سے بریفنگ دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ اعلیٰ عسکری قیادت ان کیمرہ اجلاس میں بلوچستان اور کے پی کے کی صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں