Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج بھی ملتوی کر دیا گیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اجلاس آج بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس بھی کردیا گیا ہے، تاہم آج کا اجلاس وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی ہونے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے آج اجلاس پھر طلب کیا تھا جو کہ ملتوی کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی معاشی، سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور ملک کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں وفاقی کابینہ ایران اور اسرائیل کشیدگی کا بھی جائزہ لے گی جبکہ وزیراعظم اپنے دورہ امریکہ پر بھی کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا تھا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حکومت کے اخراجات کنٹرول کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

متعلقہ خبریں